اقتصادی اشاریے مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں، پاکستان کو مالی بحران کا سامنا نہیں: وفاقی وزیر اطلاعات

291

لندن،06 دسمبر (اے پی پی ):وفاقی وزیر اطلا عا ت و نشریات نے کہا  ہے کہ پاکستان کو مالی بحران کا سامنا نہیں ہے، وزیر خزانہ اسد عمر معاشی بہتری کیلئے تمام توانا ئیاں صرف کر رہے ہیں اور اقتصادی اشاریے مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے  چودھری فواد حسین کا کہنا تھا کہ حکومت کی موثر پالیسی کے نتیجے میں برآمدات بڑھ رہی ہیں اور درآمدات میں کمی کے ساتھ ساتھ  ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے  ملکی معیشت ایک دفعہ  پھر مستحکم ہو رہی ہے۔وزیر اطلاعات  نے کہا کہ برآمدی صنعت کو فروغ دینے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں،ما ضی میں اسحاق ڈار نے ڈالر کی قیمت کم رکھنے کیلئے  6سے7ارب ڈالر خرچ کیے۔

اس موقع پر فواد حسین چوہدری کا کہنا تھا قانون کی حکمرانی کو یقینی بنا رہے ہیں، طاقتور اور کمزور سب قانون کے سامنے برابر ہیں جبکہ  حکومت  قانون  ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹ رہی  ہے، چوہدری فواد حسین  نے بتایا کہ منی لانڈرنگ  کے حوالے سے  برطانوی ارکان پارلیمنٹ سے بات ہوئی ہے ،بیرون ممالک میں غیر قانونی پیسے سے  سرمایہ  کاری کو روکنے کیلئے تعاون ضروری ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعا ت  نے کہا  کہ مشرق وسطیٰ میں تمام فریقین سے رابطے میں ہیں ،تمام فریق رضا مند  ہوں توامن عمل میں  ثالثی کردار کیلئے تیار ہیں۔

اے پی پی /ناہید/ شاہ زیب