عوام ، حکومت اورسول سوسائٹی سمیت تمام اداےایک پیج پر ہیں: وفاقی وزیر اطلاعات

360

لندن، 5دسمبر(اے پی پی): وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین کا کہنا ہے کہ عوام ، حکومت  اورسول سوسائٹی سمیت تمام اداےایک پیج پر ہیں،حکومت کرپشن اور بدعنوانی کے خلاف جدوجہد جاری رکھے گی۔ بدعنوانی کا خاتمہ اورشفافیت تحریک انصاف کا بنیادی نعرہ اور ترجیح ہے۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے “نیا پاکستان ، چیلنجز اور مواقع”کے عنوان سےمنعقدہ  سیمینار سے خطاب میں کیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ جنوبی پنجاب جیسے پسماندہ علاقوں کی ترقی حکومتی منشور کا اہم حصہ ہے۔میرا تعلق پوٹھوہار کے علاقے جہلم سے ہے ،پوٹھوہار کا علاقہ برصغیر  میں تاریخی اہمیت کا حامل ہے ۔چودھری فواد حسین نے کہا کہ پوری قوم متحدہو کر دہشت گردی کے چیلنج سے نبر دآزما ہے،عوام کے اس اعتماد سے کسی طرح پیچھے نہیں ہٹیں گے،پاکستانی ترقی پسند قوم ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ  کشمیر بنیادی مسئلہ ہے،پاکستان کشمیر کے پر امن حل پر یقین رکھتا ہے ،سی پیک نہایت اہم منصوبہ ہے،اس سے خطے میں خوشحالی آئیگی۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے،بھارت سمیت تمام ہمسائیوں سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔امریکہ کے ساتھ تعلقات میں مزید بہتری آرہی  ہے۔پاکستان وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں درست سمت پر گامزن ہے۔

اے پی پی/ناہید/شاہ زیب

وی این ایس لندن