صدر ڈاکٹر عارف علوی کا بچوں کے عالمی دن کی تقریب سے خطاب

314

اسلام آباد، 06 دسمبر (اے پی پی): صدر ڈاکٹر عارف علوی نے  بچوں کے عالمی دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ایم ڈی بیت المال دیانتدار نوجوان ہیں، مجھے ایم ڈی بیت المال کی اہلیت پر اعتماد ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں یتیم بچوں کی کفالت پر زور دیااور انُ کے حقوق سے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا۔ یتیموں کی کفالت ریاست کے ساتھ معاشرے کی بھی ذمہ داری ہے۔ ہمیں خودانحصاری پر مشتمل معاشرے کا قیام ممکن بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کیلئے بھی بیت المال کی بہترین خدمات  ہیں، تھیلیسیمیا کے مرض سے آگاہی کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔ بچوں کو اہمیت دے کر معاشرے کا مفید حصہ بنایا جا سکتا ہے۔ تھیلیسیمیا سے آگاہی کے لئے میڈیا، سول سوسائٹی اور والدین اپنا کردار ادا کریں۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ معاشرے میں یکساں تعلیم کے نظام کو عام کرنا ہو گا۔ اچھے معاشرے سے ہی بچوں کی اچھی تعلیم کا حصول ممکن ہو سکے گا۔ اچھے معاشرے سے ہی بہترین سیاستدان سامنے آئیں گے۔ اچھے معاشرے کی تعمیر کیلئے آگاہی پروگراموں کا انعقاد اہم ہے۔

اے پی پی/حمزہ/فرح

وی این ایس اسلام آباد