انٹر بینک میں ڈالر تین پیسے سستا ، اوپن مارکیٹ میں 10 پیسے مہنگا ہو گیا

514

اسلام آباد ، فروری20 (اے پی پی ): انٹر بینک کرنسی مارکیٹ میں آج بدھ کے روز ڈالر کی قدر میں تین پیسے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد آج انٹر بینک میں ڈالر کل کے 138 روپے 92 پیسے کے مقابلے میں 138روپے 89 پیسے پر ٹریڈ ہوا جبکہ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر10 پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر کل کے 139 روپے 20 پیسے کے مقابلے میں 139روپے 30پیسے پر ٹریڈ ہوا۔

آج انٹر بینک میں یورو 33 پیسے کے اضافے سے 157.62 ، جیپنیز ین بنا کسی تبدیلی کے 1.25، یو اے ای درہم ایک پیسے کی کمی سے 37.81 ، سعودی ریال ایک پیسے کی کمی سے 37.03 اور برٹش پاﺅنڈ ایک روپے چھے پیسے کے اضافے سے 181.1429 پر فروخت ہوئے

آج اوپن مارکیٹ میں یورو 158.50 ، جیپنیز ین 1.26 ، سعودی ریال 37.00 ، برٹش پاﺅنڈ 181.80 اور یو اے ای درہم 38.00 روپے پر ٹریڈ ہوئے ۔

 اے پی پی /سعیدہ /حامد

وی این ای، اسلام آباد