سعودی عرب میں رائل ایوی ایشن کی جانب  سے ائیر شو منعقد، پاکستان کی گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشن کمپنی کی بھی شرکت

217

ریاض ،14مارچ (اے پی پی ):سعودی عرب میں رائل ایوی ایشن کی جانب  سے ائیر شو منعقد ہوا ۔دارلحکومت ریاض کے تمامہ ائیر بیس پر منعقد ہونے والے ائیر شو میں سفر بردار طیاروں کے علاوہ ہیلی کاپٹرز اور ڈرون طیارے بھی نمائش کے لئے رکھے گئے تھے جبکہ جنگی سازوسامان بنانے والی متعدد کمپنیوں نے بھی سٹال لگائے جن میں پاکستان کی گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشن کمپنی نے بھی سٹال لگایا جس کا افتتاح سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز نے کیا ۔

اس موقعہ پر کمپنی کے ڈاریکٹر اسد کمال کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے بعد پاک سعودی تعلقات میں مزید بہتری آئی ہے اور دونوں ممالک دفاعی امور کو مزید مستحکم بنانے پر تعاون بڑھا رہے ہیں۔

ائیر شو میں سعودی ائیر فورس کے پائلٹس کی جانب سے طیاروں کے خوب کرتب بھی دیکھائے گئے، فضا میں قوس وقزع کے رنگ چھوڑتے اور لپکتے جھپکتے طیاروں نے فضا میں دل دہلا دینے والا مظاہرہ کرکے ہر دیکھنے والی آنکھ کو دنگ کیے رکھا ۔

تین روز جاری رینے والے ائیر شو میں ہزاروں کی تعداد میں ملکی وغیر ملکی افراد شرکت کر رہے ہیں۔

سورس ،وی این ایس،ریاض