وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے ملاقات،دو طرفہ تعلقات، خطے میں امن و امان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال

513

بشکیک ، 22 مئی (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بشکیک میں جاری شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے دوران اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات، خطے میں امن و امان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور روس کے مابین تجارت، توانائی،دفاع اور ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا۔

وزارت خارجہ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ روس کے وزیر خارجہ کے ساتھ اقتصادی تعاون کے فروغ اور دو طرفہ تجارت کا حجم بڑھانے کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا ہے۔ اس ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ کے مابین ،خطے کی صورتِ حال بالخصوص افغانستان میں امن و مصالحت پر ہونے والی تازہ پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

وی این ایس، اسلام آباد