وزیر خزانہ کی زیر صدارت قوانین پر نظر ثانی کمیٹی کا اجلاس

646

اسلام آباد: 14 فروری (اے پی پی) : وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت قوانین پر نظر ثانی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں قانون سازی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں وزارت انفار میشن ٹیکنا لو جی سے متعلق اہم قانونی معاملات بھی زیربحث آئے.اجلاس میں قانون اور انصاف کے وفاقی وزیر، زاہد حامد، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر انوشہ رحمان خان، پاکستان کے اٹارنی جنرل، اشتر اوصاف علی اور وزیراعظم کے معاون خصوصی، بیرسٹر ظفراللہ خان نے شرکت کی۔
ا پ پ سعیدہ ا ن م/وی این ایس