صدر مملکت ممنون حسین نےکہا ہے ادیب اور دانشور دہشت گردی کے خاتمے اور قومی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ۔

319

14

فروری ،اسلامْ آباد, (اے پی پی)14 ۔صدر مملکت نے یہ بات ایوان صدر میں اہل قلم کا گیت تیار کرنے والے آرٹسٹوں، شاعر اور کمپوزر کے ساتھ ملاقات کے دوران کہی جس کی قیادت وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن عرفان صدیقی کر رہے تھے۔ اس موقع پرادبی ورثہ ڈویژن کے سیکریٹری عامر حسن اورپاکستان اکادمی ادبیات کے چیئرمین ڈاکٹر محمد قاسم بگھیو  بھی موجود تھے۔

صدرمملکت  نےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک کو مذہبی انتہاءپسندی، لسانی تعصب اور دہشت گردی جیسے مسائل کا سامنا ہے اور گیت کی اس طرح کی شاعری ان مسائل کے حل میں مفید ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اہل قلم کا گیت پاکستان اکادمی ادبیات اور پاکستان ٹیلی ویژن نے تیار کیا جو آرٹ کے تمام شعبوں کی نمائندگی کرتا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ آرٹ اور ادب کا فروغ موجودہ حکومت کی ترجیح ہے۔

صدر مملکت نے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے  انھیں ایوان صدر میں چائے کی دعوت دی تھی ۔  اس موقع پر آرٹسٹوں، شاعر اور کمپوزر کو نقد انعامات سے نوازا گیا۔

APP/Zaheer