صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار ایوان صدر میں فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کی 32 ویں سالانہ ایوارڈز کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

388

14 ،

اسلامْ آباد, فروی(اے پی پی): ۔صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ قوم مسلح افواج اور پولیس اہلکاروں اور عام شہریوںکی مقروض ہے جنہوں نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں شہادت پائی ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔لاہور میں دہشت گردی کے واقعہ میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ پوری قوم سوگوار خاندانوںکے دکھ میں برابر کی شریک ہے اور ایسے بزدالانہ حملے قوم کے حوصلہ کو پست نہیں کرسکتے ۔ریاست کا ہر ادارہ اور قوم دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے متحد ہے اور آپریشن ضرب عضب اس کے منطقی انجام تک جاری رہے گا۔دہشت گردی کے ناسور کے خاتمہ کے لئے اس قومی جدوجہد میں پوری قوم ‘پولیس‘ پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے ۔

صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار  ایوان صدر میں فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کی 32 ویں سالانہ ایوارڈز کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ صدر مملکت نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں کے دوران ملک کی معاشی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔جی ڈی پی گروتھ ریٹ اب 5 فیصد ہوگیا ہے اور ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ صدر مملکت نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ملک کا مستقبل روشن ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں کے دوران بدعنوانی میں کمی آئی جس سے ملک کی نیک نامی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن ایک لعنت ہے اور اس لعنت کے خاتمے کے لئے نوجوانوں کو صف اول کا کردار ادا کرنا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ دنیا میں وہ قومیں آگے بڑھتی ہیں جو علم اور تعلیم میں بالادستی حاصل کرتی ہیں اور پھر اسے عوام کی بہبود کے لئے استعمال کرتی ہیں۔

صدر مملکت نے قومی تعمیر میں تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں معیاری تعلیم میں اضافے اور تحقیق پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ ہم اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے دور میں رہ رہے ہیں اس کے لئے ضروری ہے کہ جدید ٹیکنالوجی اور سائنس میں اپنا مقام حاصل کریں تاکہ اقوام عالم میں ہمارا ملک اپنا وقار حاصل کرسکے۔صدر نے کہا کہ خطہ میں چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری کی صورت میں بڑی تبدیلی آرہی ہے جس سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطہ کے لئے ترقی اور خوشحالی کے بہت سے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ  پاک چین اقتصادی راہداری سے ابھرتے ہوئے مواقع کے پیش نظر جدید تعلیم حاصل کریں۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ نوجوان قوم کی امیدوں پر پورے اتریں گے۔ صدر نے کہا کہ خواتین ملکی آبادی کا نصف حصہ  ہیں اگر وہ بیرون ملک بھی جاتی ہیں توانہیں اپنے متعلقہ شعبہ میں زیادہ سے زیادہ تعلیم حاصل کرنا چاہئے تاہم انہیں اپنی اسلامی اور پاکستانی شناخت پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہئے۔

صدر مملکت نے طلبہ سے کہا کہ وہ اپنے والدین اور اپنے اساتذہ کا ہمیشہ احترام کریں کیونکہ انہی کی دعاﺅں اور کوششوں کی وجہ سے وہ کامیابی حاصل کرتے ہیں۔ اس موقع پر وزیرمنصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سائنس و ٹیکنالوجی نے طلباءکو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لئے ایک خصوصی تعلیم ادارہ قائم کیا جائے گاانہوں نے کہا کہ 20 ہزار پی ایچ ڈی سکالرز مستقبل کے انسانی وسائل کی ضروریات پوری کرنے کے لئے تیار کئے جائیں گے۔اس موقع پر وزیر مملکت برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ معیاری تعلیم حکومت کی ترجیح ہے اور حکومت کی بہتر پالیسی کے باعث سکول جانے والے طلباءکے تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے انہوں نے کہا کہ قرآن پاک کی تعلیم کو لازمی تعلیم قرار دیئے جانے کا ایک بل قومی اسمبلی میں زیر بحث ہے ‘ حکومت نے ملک میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے 2ارب روپے کا ایک انڈولمنٹ فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کے چیئرمین ڈاکٹر اکرام ملک نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ صدر نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو انعامات ‘ میڈلز ‘ سرٹیفکیٹ اور لیپ ٹاپز دیئے۔ صدر نے ایوارڈ جیتنے والے طلبہ کو مبارکباد دی اور کہا کہ وہ ملک کے لئے مستقبل میں مزید اعزازات حاصل کرنے کے لئے زیادہ کامیابیوں کا حصول جاری رکھیں گے جس کا وژن بابائے قوم نے کیا تھا۔اس موقع پر صدر مملکت نے لاہور میں دہشت گردی کے واقعہ میں شہید پولیس افسران اور دیگر افراد کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ ان کی قربانیوں کو قبول فرمائے اور ہمارے وطن کو امن کا گہوارہ بنائے۔

APP/Zaheer