دہشت گردی کے خلاف کامیاب آپریشن پر پاک فضائیہ کو سلام، برطانوی ایئر چیف کا پاک فضائیہ کو زبردست خراج تحسین

535

رسالپور مارچ 31 (اے پی پی): رائل ایئر فورس کے سربراہ  ائیر چیف مارشل سر سٹیفن ہِلیر نے دہشت گردی کے خلاف کامیاب آپریشنز میں  پاک فضائیہ کے کردار کو زبردست خراج تحسین دیتے ہوئے کہا ہے وہ پاک فضائیہ کو سلام پیش کرتے ہیں.

انہوں نے یہ بات آج رسالپور میں پاک فضائیہ کی پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان میں 118ویں کمبیٹ سپورٹ کورس اور  39 ویں BLCP کی گریجویشن پریڈ کی تقریب میں خطب کرتے ہوئے کہی.

تقریب میں ائیر چیف مارشل سہیل امان اور برطانوی فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سر سٹیفن ہِلیر نے مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کی

ایئر مارشل سٹیفن ہلیئر نے کہا کہ پاکستان کی فضایئہ دہشت گردی کی جنگ جیتنے پر تحسین کی مستحق ہے، دہشت گردوں اور انکے ٹھکانوں کو ختم کرنے میں پاک فضائیہ نے بہترین کاردرگی دکھائی. انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس فضائی فورس ہے. انہوں نے مزید کہا کہ انکا دورہ رائل ایئر فورس اور پاکستان ایئر فورس کے درمیان پاۓ جانے والے بہترین روابط کا عکاس ہے.

گریجویٹ ہونے والے کیڈٹس کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ میں شمولیت کیڈٹس کے لئے ایک شاندار کیریئر کا آغاز ہے. “آپکی ایک ٹریننگ آج ختم ہوئی ہے اور اگلی ٹریننگ شروع ہو رہی ہے. لہذا اپنی حاصل شدہ تربیت کو احسن طریقے سے بروۓ کار لاتے ہوئے ایک بہترین فضائی طاقت بنیں”.

اپنے خطاب میں سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ پاک فضائیہ نے ہر چیلنج کو قبول کرتے ہوے کامیابی حاصل کی۔آپریشن ضربِ عضب کی کامیابی پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا ثبوت ہے. انہوں نے کہا کہ پاکستان ایئر فورس کی ترقی میں، بالخصوص پاکستان بننے کے ابتدائی سالوں میں رائل ایئر فورس کا اہم کرداررہا ہے.  پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات باہم اعتماد اور اور دونوں ممالک کی فضائیہ سے منسلک ہیں اور دونوں ممالک کی ائیر فورسز مستقبل میں بھی تعاون جاری رکھیں گی۔  انہوں نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ مادرِ وطن اور خطے سے دہشت گردی کو اکھاڑ پھینکنے کیلیے ہمہ وقت تیار ہے۔

آج کی تقریب میں گریجوایٹ ہونے والے 43 کیڈیٹس میں 9 لیڈی کیڈیٹس بھی شامل ہیں.  ایوی ایشن کیڈٹ محمد زادہ نے 39ویں BLPC کورس میں پہلی پوزیشن اور میمونہ لیاقت نے 118ویں کمبیٹ سپورٹ کورس میں بہترین کردرگی پر اصغر خان ٹرافی حاصل کی.

تقریب کے اختتام پر پاک فضائیہ اکیڈمی کے پیرا موٹر گلیدرز شاندار پرفارمنس کا مزہئرۂ کیا. جبکہ اکیڈمی کے انسٹرکٹر پائلٹس پر مشتمل “شیردل” ٹیم نے 8-K طیاروں کا روایتی انداز میں مزہیرہ کیا جسے  مہمان ایئر چیف نے خاصی دلچسپی سے دیکھا اور تعریف کی.

تقریب میں اعلی سول اور ملٹری اہلکاروں کے علاوہ کیڈٹس کی فیملیز نے بھی شرکت کی. اے پی پی حمزہ

 

 

/وی این ایس رسالپور اے پی پی حمزہ/mka