گلف ممالک سے تجارت کا معاہدہ رواں متوقع: خرم دستگیر

530


اسلام آباد، مارچ ۰۳ (اے پی پی):وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر کا نے کہا ہے کہ گلف ممالک کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور امید کی جا سکتی ہے کہ رواں سال کے اختتام تک معاہدہ طے پا جائے گا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پاکستان بحرین تجارتی مواقع کاکانفرنس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ بحرین کے ساتھ اپنی نوعیت کی یہ دوسری کانفرس ہے۔ پہلی کانفرس ستمبر 2016میں بحرین میں ہوئی تھی جہاں ان کے ہمراہ پاکستان کے تاجروں نے شرکت کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ چھ ماہ کے عرصے میں دوسری کانفرس اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ دونوں ممالک تجارت کے فروغ میں سنجیدہ ہیں۔
خرم دستگیر نے کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین تجارت کا ایک نئے دور کا آغار ہونے جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں امن کو فروغ حاصل ہوا ہے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کی وجہ سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں جن سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔
اے پی پی /سہیل