امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی پاک امریکہ تعلقات میں پُل کا کردار ادا کرتی ہے۔ پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری

486

واشنگٹن (متحدہ ہائے امریکہ) 1 اپریل (اے پی پی): واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں کونصل جنرل کانفرنس  کا انعقاد کیا گیا جس کے صدارت پاکستان کے امریکہ میں نئے سفیر اعزاز چوہدری نے کی۔

 

اعزاز چوہدری نے امریکہ میں بطور پاکستانی سفیر زمہ داریاں سنبھالنے کے بعد پہلے اجلاس کی صدارت کی۔ پاکستانی ایمبیسی میں ہونے والے اجلاس میں نیو یارک، ہیوسٹن، لاس اینجلیس، شکاگو کے کونصل جنرلز سمیت اعلٰی افسران شریک ہوے۔

 

اجلاس میں اپنے خطاب کے دوران اعزاز چوہدری نے کہا کہ امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کو بہتر خدمات پہنچانے کے لئیے تمام کونصل خانے بھرپور اور جدید طریقوں کو اپنائیں اور پاکستانی کمیونٹی کو شامل کرکے پاک-امریکہ معاشی و اقتصادی رابطے میں بڑھانے کے اقدامات کریں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ لے درمیان خوشگوار تعلقات کو مزید تقویت دینے کے لئیے پاکستانی سفارتکار اپنی کوششوں کو جاری رکھیں۔

شرکا اجلاس نے پاکستانی امریکن کمیونٹی کی خدمات میں ہر ممکن کوشش کے عزم کو دہرایا۔ اے پی پی حمزہ