پاک،برطانیہ دوستی اور ملکہ برطانیہ کی سالگرہ پرتصویری نمائش کا افتتاح

449

اسلام آباد، اپریل 25 (اے پی پی): برطانوی ہائی کمیشن نے منگل کو کوئین الزبتھ کی 91 ویں سالگرہ کی تقریبات کے موقع پر برطانیہ اور پاکستان کے درمیان سترسالہ دو طرفہ تعلقات کی مناسبت سے فوٹوگرافی کی ایک نمائش کا اہتمام کیا۔اس تقریب کے مہمانِ خصوصی وزیراعظم کے مشیر سرتاج عزیزتھے۔ تقریب میں اعلٰی سرکاری عہدے داروں اور سفارت کاروں کے علاوہ شعبہ ثقافت، تعلیم اور ذرائع ابلاغ سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات بھی شریک ہوئیں۔
برطانیہ اور پاکستان کی مشترکہ تاریخ اور مستقبل کو نمائش میں رکھی جانے والی تصاویر کے ذریعے نمایاں کیا گیاجس میں شعبہ تعلیم میں کیے جانے والے تعاون سے لے کر فیشن، صحت اور کھیل ، تجارت اور سیاست، اور دفاع اور انتظامی امور جیسے معاملات کا احاطہ کیا گیا۔
پاکستان کے لیے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ ملکہ عالیہ برطانیہ کو 2017 میں تاج برطانیہ اور دولتِ مشترکہ کی سربراہی سنبھالے ہوئے 65 سال مکمل ہوگئے ہیں، یہ بہت اہم سال ہے کیونکہ اس سال ہم برطانیہ اور پاکستان کے تعلقات کی 70 ویں سالگرہ بھی منا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج آپ تصویری نمائش ملاحظہ کریں گے جس میں آرکائیو’ تصویری مقابلے اور انتہائی باصلاحیت پاکستانی فوٹوگرافر سارہ فرید کی کھینچی ہوئی تصاویرشامل ہیں۔ یہ تصاویر ہماری مشترکہ تاریخ کی عکاسی کررہی ہیں جیسا کہ ملکہ عالیہ برطانیہ کے 1961 اور 1997 کے دورہ پاکستان – یہ تصاویر ہماری مشترکہ مستقبل کی عکاسی بھی کررہی ہیں کہ کس طرح آگے 70 سال پاکستان میں برطانیہ شعبہ تعلیم ‘ فیشن، صحت اور کھیل ، تجارت اور سیاست ، اور دفاع اور انتظامی امور جیسے معاملات کا میں تعاون جاری رکہے گا۔
وزیر اعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کا باہمی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چ±کے ہیں۔ دو طرفہ تعلقات باہمی احترام اور مختلف شعبوں میں تعاون کی بنیاد پر ہیں، مستقبل میں دونوں طرف سے اعلیٰ سطحی وفود کی تبادلے ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں حالیہ سیاسی پیش رفت ا علیٰ برطانوی سیاسی اقدار کی عکاس ہے، پاک برطانیہ تعلقات دو طرفہ ڈائلاگ، تعلیم صحت دفاع جیسے شعبوں میں بڑھ رہا ہے۔
اے پی پی حمزہ ان م