پاکستان پُر امن ہمسائیگی کا خواہشمند ہے تاہم جارحیت کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا۔ وزیراعظم نواز شریف کا پی اےایف اکیڈمی میں گریجوایشن پریڈ سے خطاب

330

 

 

رسالپور 10 اپریل (اے پی پی): وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور پُر امن ہمسائیگی کا خواہشمند ہے۔

 

آج پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان میں گریجوایشن تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان دوستی کا ہاتھ بڑھانے سے کبھی نہیں ہچکچایا۔ پاکستان امن سے محبت کرنے والاملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج مُلکی دفاع کیلئیے کسی بھی قسم کی جارحیت کا دفاع کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔

 

پاس آوٹ ہونے والے کیڈٹس کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملٹری ٹیکنالوجی میں جدت سے آپکی ذمہ داریوں میں اضافہ ہوا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کامیابی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں بلکہ صرف محنت اور بے لوث جذبے سے کامیابی حاصل کی جاتی ہے۔ آپکو پوری توانائیاں پاکستان کے دفاع کے لئے مختص کرنی چاہیں اور پوری قوم انکے ساتھ کھڑی ہے۔

 

پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور کارگردگی کی تعریف کرتے ہوے وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضربِ عضب میں پاک فضائیہ نے بھرپور کامیابیاں حاصل کیں ہیں جِس پر پوری قوم بھرپور خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

 

 

پاکستان ائیر فورس اکیڈمی اصغر خان میں آج 137 ویں جنرل ڈیوٹی پائلٹ،83ویں انجینئرنگ ،93ویں ائیر ڈیفنس، 18ویں ایڈمنسٹریشن اینڈ سپیشل ڈیوٹیز، 06 ویں نیوی گیشن اور ‘دوسرے’ لاجسٹکس کورسزکی گریجویشن پریڈ میں کل 113 ایوی ایشن کیڈٹس گریجویٹ ہوئے ۔ وزیر اعظم نے گریجویٹ ہونے والے کیڈٹس کو برانچ کا نشان اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کیے۔ نمبر 1 سکواڈرن کو اکیڈمی کے چیمپین سکواڈرن ہونے پر قائداعظم بینر سے نوازا گیا۔

 

 

کالج آف فلائنگ ٹریننگ میں بہترین کارکردگی کی چیف آف دی ائیر سٹاف ٹرافی ایوی ایشن کیڈٹ سارجنٹ زیشان حمید نے حاصل کی۔جبکہ ایو ی ایشن کیڈٹ اکیڈمی سینئیر انڈر آفیسر نوشیروان علی نے کالج آف فلائینگ ٹریننگ میں مجموعی طو ر پر بہترین کارکردگی کی اعزازی شمشیر حاصل کی ۔ جنر ل سروس ٹریننگ میں بہترین کارکردگی کی چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی ٹرا فی ایوی ایشن کیڈٹ ونگ انڈر آفیسر مبشر آفتاب نے حاصل کی۔

 

کالج آف ائیروناٹیکل انجینئرنگ میں بہترین کارکردگی کی چیف آف دی ائیر سٹاف ٹرافی ایوی ایشن کیڈٹ سارجنٹ مہرین اعظم نے جبکہ کالج آف ائیروناٹیکل انجینئرنگ میں مجموعی طو ر پر بہترین کارکردگی کی اعزازی شمشیر ایوی ایشن کیڈٹ شہباز احمد نے حاصل کی۔

 

93 ائیر ڈیفنس کورس میں ایوی ایشن کیڈٹ عمران خان نے بہترین کارکردگی کی ٹرافی حاصل کی۔جبکہ پائلٹ آفیسر شایان احمد نے 18ویں ایڈمنسٹریشن اینڈ سپیشل ڈیوٹیزکورس میں مجموعی طو ر پر بہترین کارکردگی کی ٹرافی حاصل کی۔

 

تقریب میں حسب روایت پی اے ایف اکیڈمی کی” شیر دل فارمیشن”نے مسحور کن مظاہرہ پیش کیا ۔ قبل ازیں مہمانِ خصوصی کی اکیڈمی آمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے ان کا خیر مقد م کیا۔ اس تقریب میں ڈپلومیٹس، اعلیٰ فوجی اور سول حکام ، غیر ملکی عہدیداران اور گریجو یٹ ہو نے والے کیڈٹس کے والدین اور مہمانوں نے شرکت کی۔ اے پی پی حمزہ
APP/Hamza Rahman Malik/mka

وی این ایس رسالپور