سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کا اجلاس

374

 

اسلام آباد، اپریل 4 (اے پی پی ):سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت قواعد وضوابط کا اجلاس جمعرات کو سینیٹر سجاد طوری کی صدارت میں ہوا۔
اجلاس میںنیشنل ہیلتھ کیئر بل منظور کر دیا اوراین آئی ایچ کے میڈیکل ٹیسٹس کا معیار چیک کرنے کے لئے کمیٹی قائم کی گئی۔
چیئرمین کمیٹی نے منظوری دی کہ کمیٹی میں وزارت قومی صحت اور این آئی ایچ کے متعلقہ افراد شامل ہوں گےاور تحقیقاتی کمیٹی ایک ہفتے میں این آئی ایچ ٹیسٹ چیک کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔
سنیٹر اعظم سواتی نے کمیٹی کے سامنے بل پیش کیا کہ جعلی ڈاکٹرز کے لئے عمر قید یا پھانسی کی سزا ہونی چاہئیے۔
کمیٹی نے اعظم صواتءکا بل منظور کر لیا۔ بل کے تحت جو ڈاکٹرز غیر قانونی پریکٹس کررہے ہیں اور پی ایم ڈی سی سے منسلک نہیں ان کے لیے سزا دو سال سے بڑھا کر دس سال کردی گئی ، جبکہ جرمانہ بیس لاکھ روپے ہوگا۔
سعدیہ/اے پی پی ان م