پاک چین اسٹڈی سنٹرکا افتتاح

429

 

 

 


اسلام آباد، جون 16 (اے پی پی): مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ چین دنیا±کی بڑی معاشی طاقت ہے، سی پیک کے باعث گزشتہ چار سالوں سے یہ تعلق مزید مضبوط ہوا ہے۔
جمعہ کو یہاں پاک چین اسٹڈی سنٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سنٹرسے دونوں ممالک کے لوگوں کوتحقیق کی سہولت میسرآئے گی،سی پیک بیلٹ روڈ منصوبہ خطے کے لوگوں کو جوڑنے میں اہم ہوگا۔ مشیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان چین آہنی دودست ہیں۔
چینی سفیرسن وی ڈانگ نے کہا کہ چین پرامن ہمسائیگی کے اصول پرکاربند ہے، بیلٹ اینڈ روڈ پرامن تعاون کی ایک مثال ہے جس سے تمام ممالک کو فائدہ ہوگا۔چینی سفیرنے کہا کہ سی پیک بیلٹ روڈ منصوبے کا فلیگ شپ منصوبہ ہے، پاکستان کے تھنک ٹینک چین سے تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔
اے پی پی حمزہا ن م

وی این ایس، اسلام اباد