صدرمملکت پاکستان ممنون حسین دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے،ائر پورٹ پر گورنر بلو چستان اور صوبائی وزراءنے استقبال کیا

976

 


کوئٹہ۔08 اگست(اے پی پی)صدرمملکت پاکستان ممنون حسین دو روزہ دورے پرمنگل کو کوئٹہ پہنچ گئے، کوئٹہ ائرپورٹ پر صدر مملکت ممنون حسین کا گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی ،صوبائی وزراءرحمت صالح بلوچ، ڈاکٹر حامد خان اچکزئی ،صوبائی ، نواب محمد خان شاہوانی،صوبائی مشیر سردار رضا بڑیچ ،صوبائی مشیر سردار در محمد ناصر ،سیکرٹری داخلہ بلوچستان اکبر حریفال، آئی جی پولیس احسن محبوب ،سی سی پی اﺅ کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ ، اور دیگر اعلیٰ حکام نے صدرمملکت کا استقبال کیا ،صدر مملکت کوئٹہ ائر پورٹ سے گورنر ہاﺅ س روانہ ہوگئے جبکہ 9اگست بلوچستان یونیورسٹی میں کانووکیشن کے تقریب میں شرکت کرینگے ۔(ن م)