مستقبل کے چیلجز کا مقابلہ کرنے کیلئے قوم میں اتحاد وجدیدعلوم وفنون پر دسترس وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ہماراعزم ہے کہ بلوچستان کو دوسرے صوبوں کے مساوی ترقی دی جائے، ڈیرہ غازی خان سے ژوب تک سٹرک تعمیر کے پروجیکٹ کو سی پیک منصوبے میں شامل کردیاگیاہے ،صدر پاکستان ممنون حسین کاکوئٹہ میں اراکین اسمبلی سے خطاب

352

 

کوئٹہ۔08 اگست(اے پی پی) صدر پاکستان ممنون حسین نے کہاہے کہ مستقبل کے چیلجز کا مقابلہ کرنے کیلئے قوم میں اتحاد وجدیدعلوم وفنون پر دسترس وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ہماراعزم ہے کہ بلوچستان کو دوسرے صوبوں کے مساوی ترقی دی جائے ان خیالات کااظہارانہوںنے منگل کی شب گورنرہا¶س میں اراکین پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر گورنربلوچستان محمدخان اچکزئی ، سپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید خان درانی ،صوبائی وزراءڈاکٹرحامدخان اچکزئی ،عبدالرحیم زیارتوال ،سرفراز بگٹی ،درمحمد ناصر ،محمدخان لہڑی ،اراکین اسمبلی نصراللہ زیرے ،عبدالکریم نوشیروانی ،یاسیمین لہڑ ی،عارفہ صدیق سمیت دیگربھی موجودتھے ۔ صدر پاکستان ممنون حسین نے کہاکہ ڈیرہ غازی خان سے ژوب تک سٹرک تعمیر کے پروجیکٹ کو سی پیک منصوبے میں شامل کردیاگیاہے شاہراہ کو مستقبل ضرورت کے مطابق چار لائن پرتعمیرکیاجائے گا۔ صدر پاکستان ممنون حسین نے کہاکہ بلوچستان کے دورداز علاقوں کو ملک کے دوسرے حصوں سے منسلک کرنے کیلئے این ایچ اے کی طرف سے ہنگامی بنیادوں پرکام کیاجارہاہے ابتدائی طورپرسو کلومیٹرز سٹرکوں کی تعمیر مکمل کرلی گئی ہے ۔انہوںنے مزید کہاکہ ترقی کے سفرکو بلاتعطیل جاری رکھاجائے گا2018 ءمیں ملک سے توانائی کے بحران کو ہمیشہ کیلئے حل کردیاجائےگا۔ انہوںنے کہاکہ بلوچستان میں پانی مسئلے حل کیلئے وفاقی حکومت100 چھوٹے ڈیمز بنائے جارہے ہیں صوبے کے یونیورسٹیوں کیلئے وفاق نے خصوصی فنڈز مختص کئے ہیں ۔انہوںنے بتایاکہ بلوچستان کے پچاس بچوں کو چینی زبان سکھانے کیلئے سکالرشپ دیئے جارہے ہیں اورگوادر میں نمل یونیورسٹی کاکیمپس بھی قائم کیاجارہاہے ۔(ام)