وفاقی دارالحکومت میں تین روزہ ایشیاء پیس فلم فیسٹیول جاری

465

اسلام آباد، ستمبر 19(اے پی پی)وفاقی دارالحکومت میں تین روزہ ایشیاء پیس فلم فیسٹیول جاری ہے جسکا مقصد فلم میکنک کے ذریعے
امن ،رواداری ، محبت اور باہمی اتحاد کا فروغ ہے۔

فیسٹیول کا افتتاح وفاقی وزیرِ داخلہ احسن اقبال نے پی این سی میں کیا جبکہ مختلف ایشیائی ممالک سے delegates نے شرکت کی۔

احسن اقبال نے کہا کہ حکومت فلم انڈسٹری کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ یہ فلم فیسٹیول ایشیائی ممالک کے فلم میکرز اور فنکاروں کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

اس فلم فیسٹیول سے ایشیائی ممالک کے مابین روابط مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

فیسٹیول میں 32ممالک کی 113فلمیں دیکھائی جائیں گی اور یہ 20 ستمبر تک جاری رہے گا۔

اے پی پی/سدرہ/وی این ایس اسلام آباد/mka