اسلام آباد، ستمبر ۱۷ ( اے پی پی ): ڈیوس کپ ٹائی کے ڈبلز مقابلے میں تھائی لینڈ نے پاکستان کو 3-1 سے ہرادیا۔ پاکستان سپورٹس کمپلکس میں دوسرے روز پاکستان کی جانب سے شہزاد خان اور محمد عابد جبکہ تھائی لینڈ کی طرف سے سنچائی راتبوتانا اور سونچاٹ راتبوتانا میچ کھیلے ۔ پہلے سیٹ میں پاکستان نے تھائی لینڈ کو 6-4 سے شکست دی ۔ دوسرے سیٹ میں تھائی لینڈ نے 6-4 سے کامیابی حاصل کر کے برابر کردیا اور تیسرے سیٹ پھر تھائی لینڈ نے 6-1 سے کامیابی حاصل کی ۔ چوتھے سیٹ میں بھی تھائی لینڈ نے 6-1 سے کامیابی حاصل کی۔
اے پی پی/سعدیہ/VNS, اسلا م آباد