پاک بحریہ کے نئے تعینات ہونے والے سربراہ کا ائیر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، ائیر چیف نے نئے امیر البحر کا استقبال کیا

296

پاک بحریہ کے نئے تعینات ہونے والے سربراہ ایڈمرل ظفر محمودعباسی نے آج ائیر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ ایئر ہیڈ کوارٹر اسلام آبادآمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل سہیل امان نے ان کا استقبال کیا۔انہوں نے پاک فضائیہ کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس کے بعد پرنسپل سٹاف آفیسر ز کا ان سے تعارف کرایا گیا۔

بعد ازا ں پاک بحریہ کے سربراہ نے پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات کی اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ائیر چیف نے ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو پاک بحریہ کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایڈمرل ظفر محمودعباسی کی قیادت میں پاک بحریہ مزید ترقی کرے گی۔ ائیر چیف نے دونوں افواج کے مابین موجود ہم آہنگی کو مزید بڑھانے اور اسے نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا۔اے پی پی حمزہ