بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے مقامی لوگوں کے مہیار زندگی میں مثبت تبدیلی آئےگی ،وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کابلوچستان کابینہ سے گفتگو

255

کو ئٹہ 14نومبر(اے پی پی )وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے مقامی لوگوں کے مہیار زندگی میں مثبت تبدیلی آئےگی ۔صوبائی وزراءاوراراکین اسمبلی اپنے اپنے حلقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کرے تاکہ پائیدار ترقی کاعمل جاری رہے سکے ۔یہ بات انہوںنے منگل کو گورنرہا¶س کوئٹہ میں بلوچستان کابینہ اراکین سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔وزیراعظم پاکستان نے ہدایت کی کہ بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں اعلیٰ مہیار کے مطابق بروقت مکمل کیاجائے تاکہ لوگوں ان منصوبوں سے فوری فائدہ حاصل کرسکے ۔وزیراعظم پاکستان نے کہاہے کہ 20 ارب روپے کی لاگت سے جلد شروع ہونے والا10 سالہ ترقیاتی منصوبہ بلوچستان سے پسماندگی کا بڑی حد تک خاتمہ کردے گااوربلوچستان بھی ترقی کے حوالے سے دیگرصوبوں کے برابر آکھڑ ہوگیا۔

(محمد بلال اعوان وی این ایس )/اے پی پی اردو سروس کوئٹہ