صدر مملکت سے آذربائیجان کے وزیر تجارت کی ملاقات

262

اسلام آباد ، 19 فروری (اے پی پی): صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان اقتصادی تعاون اور باہمی تجارت میں اضافے کے بے پناہ امکانات ہیں جن سے فائدہ اٹھانے کے لیے دونوں ملکوں کو مل کر کام کرنا چاہیے۔
صدر مملکت نے یہ بات آذربائیجان کے وزیر تجارت سمیر شریفوو سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنھوں نے پیر کواپنے وفدکے ہمراہ ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے صدرمملکت کو آذر بائیجان کے صدرامام علی ایو کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا۔
صدر مملکت نے کہا کہ دونوں برادر ملکوں کے درمیان تجارت میں اضافے کے لیے ضروری ہے کہ تاجروں اور صنعت کاروں کے وفود کے زیادہ سے زیادہ تبادلے ہونے چاہیئ ں اور مختلف شعبوں میں مشترکہ منصوبے شروع کرنے پر غور کیا جائے۔
صدر مملکت نے مزید کہا کہ دونوں ممالک عالمی اورعلاقائی معاملات پر یکساں خیالات رکھتے ہیں اور بین الاقوامی فورموں پر ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں جو دونوں ممالک کے درمیان انتہائی قریبی اور برادرانہ تعلقات کی عکاس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آذربائیجان کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ سرحدوں کا احترام کرتا ہے اور نگورنوکاراباخ کے مسئلے پر اس کی مکمل حمایت کرتا ہے اور اسی طرح مسئلہ کشمیر کے ضمن میں اس کے مو¿قف کو سراہتا ہے۔
آذر بائیجان کے وزیر تجارت سمیر شریفوو نے اس موقع پر کہاکہ آذربائیجان کشمیر کے مسئلے پر پاکستان کے مو¿قف کا حامی ہے اور سمجھتا ہے کہ یہ مسئلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت ہی حل ہو سکتاہے۔ انھوں نے کہا کہ آذربائیجان پاکستان کے ساتھ مختلف اقتصادی شعبوں میں زیادہ سے زیادہ تعاون کا خواہش مند ہے۔
ا پ پحمزہ ا ن م/وی این ایس، اسلام آباد