ڈیوس کپ جیتنے کے بعد پاکستانی ٹینس ٹیم کے کوچ اور کھلاڑیوں نے میڈیا سے گفتگو

376

اسلام آباد3 فروری(اے پی پی): ڈیوس کپ جیتنے کے بعد پاکستانی ٹینس ٹیم کے کوچ اور کھلاڑیوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان میں کھیلوں کے احیاءکے حوالے سے نہایت اہم دن ہے۔ ڈیوس کپ کی جیت نے آج کے دن کو یادگار بنادیا ہے۔

کپتان حمید خان نے جیت کو اعصام الحق اور عقیل خان کے نام کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بہترین کھیل کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہوگی۔

اعصام الحق نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ ٹینس کے لئے آج ایک تاریخی دن ہے۔اللہ کالاکھ لاکھ کرم ہے، جتنا شکر ادا کروں کم ہے۔ہماری ٹیم پیپر میں بہت ڈاون تھی۔حکومت کو چاہیے کہ کرکٹ کے علاوہ دوسرے کھیلوں کو بھی سپورٹ کرے۔ پاکستان میں ہر سطح پر بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔ باقی گیمز کو بھی قومی سپرستی ملنی چاہئے۔ ملک کے لئے کھیلتے ہیں جس کا ثمر آج جیت کی صورت ملا۔ اگلامیچ ازبکستان سے ہے، پوری کوشش کریں گے کہ وہ بھی جیت لیں۔طبیعت ناساز تھی آج کا میچ کھیلنا مشکل لگ رہا تھا۔ کافی درد تھا اور طبیعت خراب تھی۔رات بھر تکلیف کی وجہ سے سو نہیں سکا تھا۔ ڈاکٹرز، فیزیشن اور ٹیم کا شکریہ جنہوں نے سپورٹ کیا۔

اے پی پی، احسان، احسن/وی این ایس اسلام آباد