سپیکر قومی اسمبلی نے سینٹ انتخابات کے لئے سب سے پہلا ووٹ کاسٹ کیا

242

 

اسلام آباد؛ 3مارچ  (اے پی پی )سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی ہال میں سینٹ کے انتخابات میں سب سے پہلا ووٹ کاسٹ کیا،،

 

سپیکر نے پارلیمنٹ ہاؤس میں سینٹ کے پولنگ کے انتظامات کا جائزہ لیا،،

 

سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں موجودہ دونوں پولنگ اسٹیشن قومی اسمبلی ہال اور کمیٹی روم نمبر 2کا دورہ کیا ،،

 

کمیٹی روم نمبر 2میں فاٹا سے تعلق رکھنے والے سینٹ کی نشستوں پر الیکشن ہو رہا ہے،،

 

سپیکر نے دونوں پولنگ اسٹیشن پر الیکشن کمیشن کے عملے سے با ت چیت کی ،،

 

الیکشن کمیشن کے عملے نے سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے الیکشن کے حوالے سے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اُن کا شکریہ ادا کیا،،

 

سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا عملہ پولنگ کے عمل کے اختتام تک الیکشن کمیشن سے تعاون جاری رکھے گا،،

 

اے پی پی /صائمہ