صدر مملکت ممنون حسین دو روزہ دورے پر منگل کو کوئٹہ پہنچ گئے

394

کوئٹہ۔03 اپریل ( اے پی پی ) صدر مملکت ممنون حسین دو روزہ دورے پر منگل کو کوئٹہ پہنچ گئے،کوئٹہ انٹرنیشنل ائرپورٹ پروزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو ،صوبائی وزیر تعلیم طاہر محمود خان ،صوبائی وزیر تعمیرات ومواصلات میر عاصم کرد گیلو،مشیر خوراک میر ضیاءلانگو ،انسپکٹر جنرل پولیس معظم جاہ انصاری،ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ اور دیگر اعلیٰ آفیسران نے صدر مملکت ممنون حسین کا استقبال کیا ،صدرمملکت کے آمد کے موقع پر کوئٹہ میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ صدر مملکت ممنون حسین 4اپریل بروز بدھ سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کے کانواکیشن کے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرینگے ۔( محمد بلال اعوان وی این ایس کوئٹہ )