اللہ کے فضل سے نیا پاکستان قائد اعظمؒ کے خواب کی تعبیر ہو گا:چوہدری فواد حسین

259

اسلام آباد، 24 دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ  وزیراعظم عمران خان قائداعظمؒ کے افکار کو آگے لیکر چل رہے ہیں، اللہ کے فضل سے نیا پاکستان قائد اعظمؒ کے خواب کی تعبیر ہو گا۔

لوک ورثہ میں ’’لائف آف جناح‘‘کے موضوع پر تصویری نمائش کے افتتاح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ  سرسید احمد خان نے برصغیر کے مسلمانوں کو پسماندہ سوچ سے باہر نکالا، قائد اعظمؒ نے ایک جدید اسلامی ریاست کی بنیاد رکھی، وہ ایک روشن خیال رہنما تھے جنھوں نے ہمیشہ انتہا پسندانہ سوچ کی مخالفت کی،قائد اعظمؒ نے بد عنوانی کے باعث نقصانات کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔ قوم بد عنوانی مقدمات پرعدالتی فیصلے کا انتظار کر رہی ہے۔ بد عنوانی غربت سے جڑی ہوئی ہے۔ بد عنوانی کے باعث ترقی کے راستے بند ہو جاتے ہیں۔ عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی بنیاد رکھی ہے۔ اللہ کے فضل سے نیا پاکستان قائد اعظمؒ کے خواب کی تعبیر ہو گا۔

اے پی پی/ناہید/فرح

وی این ایس اسلام آباد