حلال فوڈز کی عالمی مارکیٹ میں بلوچستان موثر کردار ادا کر سکتا ہے:وفاقی وزیر خزانہ

269

کوئٹہ 24دسمبر (اے پی پی ) وزیر خزانہ اسدعمر نے کہا ہے کہ  پاک افغان سرحد پر باڑھ کی تنصیب کے بعداسمگلنگ کا خاتمہ ہو جائے گا، حلال فوڈز کی عالمی مارکیٹ میں بلوچستان موثر کردار ادا کر سکتا ہے۔

کوئٹہ میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ گوادر میں ایکسپورٹ پروسیسنگ زون اور اسپیشل اکنامک زون بنائے جارہے ہیں ۔سی پیک کے اگلے مرحلے میں صنعت اور تجارت کو فروغ دینا ہے کوشش ہے کہ بلوچستان کو اس کا جائز حق ملے ۔وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ غربت کے خاتمے ،کاروباری سرگرمیوں میں فروغ اور نوجوانوں کو زورگار فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ پاک ایران ٹریڈ کے فروغ کے لیے  30 دن میں رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی ہے ۔اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری بھی وزیر خزانہ کے ہمراہ تھے

اے پی پی/بلال اعوان/طاہرمحموداعوان

وی این ایس کوئٹہ