اسلام آباد،27دسمبر(اے پی پی): وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ جب ہم نے حکومت سنبھالی تو ادائیگیوں کے عدم توازن کا سامنا تھا
اسلام آباد میں معاشی سفارت کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ جب ہم نے حکومت سنبھالی تو ادائیگیوں کے عدم توازن کا سامنا تھا، ہم نے پیداوار اور برآمدات میں اضافے کو ترجیح دی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کو اپنی صلاحیتوں سے پاکستان کی جانب متوجہ کیا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ ہمیں ابھی بہت سے اہداف حاصل کرنے ہیں، ملک میں ہنرمندی کے فروغ کی ضرورت ہے، معیشت کی بہتری کیلئے حائل رکاوٹوں کو دور کرنا ہے، روزگار ، سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافہ کرنا ہے،وزیرخزانہ نے غیر ممالک میں تعینات پاکستانی مشنز پر زور دیا کہ وہ ملک کے حوالے سے بیرون دنیا میں موجود غلط فہمیوں کو دور کریں ۔
اے پی پی/سعیدہ /طاہرمحموداعوان
سورس:وی این ایس اسلام آباد











