وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کا مقصد حکمران اور عوام میں فاصلہ کم کرنا ہے:وزیر اعظم عمران خان

264

اسلام آباد 21 دسمبر (اے پی پی): وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تعلیمی شعبے کو ترقی اور ترویج دینا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کا مقصد حکمران اور عوام میں فاصلہ کم کرنا ہے۔

وزیر اعظم ہاؤس میں اسلام آباد نیشنل یونیورسٹی کے انعقاد کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  وزیر اعظم نے کہا  کہ یقین دلاتا ہوں کہ ہائیر ایجوکیشن کو بھرپور تعاون فراہم کیا جائیگا- ملک کی تمام یونیورسٹیوں  کو معیاری بنانا ہماری اولین ترجیح ہے- وزیراعظم نے کہا کہ عظیم لیڈر پیغمبر اسلامﷺنے تعلیم کو زیادہ اہمیت دی-

انہوں نے کہا کہ جب آزادی ملی تو تعلیم کے شعبے پر کسی نے توجہ نہیں دی، بچپن سے ہی ملک میں گورنر ہاؤسز اور حکمرانوں کے بڑے بڑے گھر دیکھے۔برطانیہ میں حکمرانوں کی رہائش دیکھ کر میرے ذہن میں تبدیلی آئی- نو آبادیاتی  کی وجہ سے افغانستان میں ترقی نہ ہو سکی-مدینہ کی ریاست میں حکمرانوں نے پیسہ اپنی ذات پر خرچ نہیں کیا، نوجوان طبقہ ٹیکس کے پیسے کے غلط استعمال پر آوازاٹھائے-

انہوں نے  مزید کہا کہ عوام کو  باشعور بنانے کے لئے تعلیم کے شعبے کو ترقی دینا ضروری ہے،وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کا مقصد حکمران اور عوام میں فاصلہ کم کرنا ہے۔

اے پی پی /حمزہ رحمن/نیوزڈیسک

وی این ایس اسلام آباد