شہبازشریف پبلک اکائونٹس کمیٹی کے متفقہ چیئرمین منتخب

273

اسلام آباد ۔ 21 دسمبر (اے پی پی): قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف کو اتفاق رائے سے پبلک اکائونٹس کمیٹی کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا، کمیٹی کا پہلا باقاعدہ اجلاس 28 دسمبر کو منعقد ہوگا

پبلک  اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا ۔ مسلم لیگ (ن) کے رکن شیخ روحیل اصغر نے  کمیٹی کے چیئرمین کے لئے شہبازشریف کا نام تجویز کیا جس کی تائید حکومت کی طرف سے ملک عامر ڈوگر اور مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد حسین سید نے کی ۔بعد ازاں  اتفاق رائے سے  شہبازشریف کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا ۔

چیئرمین کا منصب سنبھالنے کے بعد محمد شہباز شریف نے تمام ارکان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ارکان نے ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ اس پر پورا اتریں گے۔ پی اے سی کے فیصلوں میں تمام ارکان کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ ہم شفاف احتساب پر یقین رکھتے ہیں۔

پی اے سی اجلاس میں چیف وہپ ملک عامر ڈوگر‘ ریاض فتیانہ‘ نصراللہ دریشک‘ اعجاز احمد شاہ‘ اقبال محمد علی خان‘ نور عالم خان‘ شہباز شریف‘ مشاہد حسین سید‘ شیخ روحیل اصغر‘ شاہدہ اختر علی‘ راجہ پرویز اشرف‘ حنا ربانی کھر‘ شیری رحمان ‘ سردار ایاز صادق‘ سید نوید قمر‘ شبلی فراز‘ رانا تنویر حسین اور سردار اختر مینگل نے شرکت کی۔ انتخابی عمل کی نگرانی قومی اسمبلی کے سپیشل سیکرٹری قمر سہیل لودھی نے بھی شرکت کی ،کمیٹی کا باقاعدہ اجلاس اب 28دسمبر کو ہوگا۔

اے پی پی/منیر حسین/طاہرمحمود اعوان

سورس:وی این ایس