وفاقی وزیر براۓ اطلاعات و نشریات کی کابینہ کے اجلاس کے متعلق پریس کانفرنس

267

اسلام آباد ، 20 دسمبر(اے پی پی):   کابینہ کے اجلاس کے متعلق پریس کانفرنس  کرتے ہوئے وفاقی وزیر  اطلاعات و نشریات  نے کہا  ہے کہ گزشتہ   روز بھارت کی جانب  سے کشمیر میں صدارتی قانون کے نفاز پر  وفاقی کابینہ نے  گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ آج  وزیر اعظم عمران خان  اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے مسئلہ کشمیر پر ٹیلیفونک گفتگو کریں گے۔

چوہدری فواد حسین نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نے  کابینہ کو بچت کرنے پر کاربند رہنے کی ہدایت ہوئے کہا ہے  کہ  وزراء کم سے کم بیرونی دورے  کریں  ۔وفاقی وزیر نے میڈیا کو آگاہ کیا کہ  آئندہ سال  فروری میں سعودی ولی عہد پاکستان کا دورہ کریں گے۔

اے پی پی/ ناہید / شاہ زیب

وی این ایس اسلام آباد