اسلام آباد میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر انٹر لوپ فریال صادق کے ہمراہ پریس کانفرس سے خطاب میں چیئرمین پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے کہا کہ قومی بلائنڈ ٹیم دو بار ورلڈ کپ ،تیرہ کرکٹ سیریز جیت چکی ہے۔انٹر لوپ کے تعاون سےاب دنیا کی تاریخ کی پہلی بلائنڈ انٹرنیشنل ویمن کرکٹ سیریز منعقد ہو گی،انٹر لوپ کمپنی نے ہمیشہ بلائنڈ ٹیم کو سپورٹ کیا ۔
سید سلطان شاہ نے مزید کہا کہ بلائنڈ وویمن کرکٹ سیریز کی میزبانی کرنا پاکستان کیلئے بڑا اعزاز ہے ۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر انٹر لوپ فریال صادق نے کہا کہ پاکستان میں خواتین بلائنڈ کرکٹ کےمنعقد ہونے پر خوشی ہے ،بلائنڈ خواتین کرکٹرز کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرینگے،ہماری کوشش ہے کہ صحت مندانہ معاشرے کو پروان چڑھایا جائے۔
انھوں نے مزید کہا کہ بلائنڈ خواتین کرکٹز کا ایک خواب حقیقت بننے جا رہا ہے ،سیریز کیلئے 15رکنی خواتین ٹیم کی قیادت رابعہ شہزادی کریں گی۔نیپال کی وویمن ٹیم سیریز کھیلنے 27جنوری کو پاکستان پہنچے گی،پانچ میچوں کی سیریز 27 جنوری سے5فروری تک کھیلی جائے گی ۔
اے پی پی/احسن/حامد
وی این ایس اسلام آباد