جنوبی پنجاب کے لوگوں کی محرومیوں کا ازالہ، ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، شاہ محمود قریشی

211

اسلام آباد، 02 جنوری (اے پی پی): وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے گورنر ہاؤس میں گورنر پنجاب سے ملاقات کی۔

ملاقات میں پی ٹی آئی حکومت کی ترجیحات اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے لوگوں کی محرومیوں کا ازالہ، ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کی حکومت نے نئے پاکستان میں حقیقی اور پائیدارترقی کی بنیاد رکھ دی  ہے۔

گورنر پنجاب نے معاشی سفارتکای کانفرنس کے انعقاد سمیت، سفارت کاری محاذ پر بہترین اقدامات اٹھانے پر وزیر خارجہ کو مبارکباد پیش کی۔

اے پی پی/حمزہ/فرح

وی این ایس اسلام آباد