دور جدید میں تخلیقی سوچ کے بغیر ترقی ممکن نہیں،  فواد چوہدری

246

 

 

اسلام آباد، 03  جنوری  ( اے پی پی): وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ دور جدید میں میڈیا ٹیکنالوجی اور تخلیقی سوچ جب تک نہیں آئے گی ہم ترقی نہیں کر سکتے، پچھلی حکومتوں نے اپنے نام کے لئےعوام کے پیسوں سے سرکاری اشتہارات کا بے دریغ استعمال کیا جس سے قومی خزانے کو نقصان پہنچا۔

انفارمیشن سروس اکیڈمی میں پنتیسویں خصوصی تربیتی پروگرام کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آئندہ  آنے والا وقت آئیڈیاز کا ہے اور  انفارمیشن گروپ کا دارومدار تخلیقی سوچ پر ہی ہے۔ تخلیقی سوچ  ہی مستقبل میں کام آئے گی جس میں ریاستی  مفادات اور ملک سلامتی کا دفاع بہتر انداز میں کیا جائے، موجودہ دور میں ماڈرن ٹیکنالوجی کو اپنائے بغیر ترقی ممکن نہیں اور اسکے حصول کے لیے ڈیجیٹل میڈیا کو مضبوط کرنا ہوگا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ میڈیا انڈسٹری کو دس سال پہلے جہاں ہوناچاہے تھا وہاں آج نہیں  ہے،  بین الاقوامی میڈیا نے ہمیشہ پاکستان کو منفی انداز میں دیکھا یا  پاکستان کے بارے میں منفی کتابیں شائع کیں جس کے باعث غیر ملکی افراد اور سمندر پار پاکستانی  ملک   کے حالات کے خوف کی وجہ سے  پاکستان نہیں آتے۔

انہوں نے کہا کہ اے پی پی، ریڈیو پاکستان اور انفارمیشن اکیڈمی کو ضم کرکے پاکستان  انفارمیشن یونیورسٹی بنانے جا رہے ہیں۔

سیکرٹری انفارمیشن شفقت جلیل کا کہنا تھا کہ انفارمیشن گروپ آفیسرز  کے ینگ پروبیشنرز جوان زیادہ تعلیم یافتہ ہیں، امید ہے یہ  اپنا پورا پورا رول ادا کریں گے، میڈیا مشکلل  اور چیلنجنگ کام ہے،  آپ کے شوق کے بغیر اس فیلڈ میں ترقی ممکن نہیں۔

اے پی پی/احسن/فرح

وی این ایس اسلام آباد