سکھر: موٹروے کی جانب سے کالج میں روڈ سیفٹی سیمینار،ہیلمٹ کی تقسیم

275

 

سکھر،17جنوری(اے پی پی): آئی جی موٹر وے اے ڈی خواجہ اور ڈی آئی جی موٹر وے سندھ محمد سلیم کی خصوصی ہدایت پر سکھر سیکٹر میں ایس ایس پی غلام سرور بھیو کی زیر نگرانی موٹر وے پولیس سیکٹر سکھر کی جانب سے ہیلمٹ کی افادیت اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے ملک بھر میں بڑھتے ہوئے حادثات کے پیش نظر سکھر سیکٹر کے مختلف کالجوں میں روڈ سیفٹی کے پروگراموں کا انعقاد کیا جارہا ہے اس سلسلے میں عطاءحسین شاہ ڈگری کالج روہڑی میں روڈ سیفٹی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

سیمینار  میں ڈی ایس پی ہیڈکواٹر رانا محمد اسماعیل اور موبائل ایجوکیشن یونٹ کے افسران انسپکٹر شکیل احمد اور سب انسپکٹر محمد سومرو نے روڈ سیفٹی کے بارے میں طلبہ اور اساتذہ کو موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کے استعمال کے لئے خصوصی طور پر بریف کیا ، موٹر سائیکل سواروں کے اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کے پورے پاکستان میں آئے روز ھونے والے حادثات کے بارے میں طلبہ اور اساتذہ کو ویڈیو اور لیکچر کے ذریعے تفصیل سے بتایا گیاجس کو طلبہ اور اساتذہ نے بغور سنا اور دیکھا۔

دوران تقریب طلبہ اور اساتذہ کو موٹر وے پولیس کی این ایچ ایم پی ہمسفر ایپ کے بارے میں بھی خصوصی طور پر بتایاگیا۔ تقریب میں طلبہ سے روڈ سیفٹی سے متعلق سوال و جواب کیے گئے۔

اے پی پی/محمد اطہر اللہ/شاہ زیب