پاکستان نے 19ویں ایشین جونئیر سکواش چیمپیئن شپ کےسیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

351

اسلام آباد، 18 جنوری (اے پی پی): پاکستان کی ایشین جونیئر ٹیم کا سکواش چیمپین شپ میں کامیابیوں کا سلسلہ جاری، آخری پول میچ میں پاکستان نے میزبان ٹیم تھائی لینڈ کو 0-3سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

تھائی لینڈ میں جاری چیمپین شپ کے پول راونڈ میں پاکستان کے حمزہ خان، فرحان ہاشمی، عباس زیب نے اپنے  میچز جیت کے پول میں اپنی ٹاپ پوزیشن برقرار رکھی۔

سیمی فائنل میں پاکستان ہفتہ کو ہانگ کانگ کےخلاف مد مقابل ہوگا۔

اے پی پی/احسن/فرح

وی این ایس اسلام آباد