مدثر شیخ نے نیشنل انڈر۔18سنوکر چیمپیئن شپ اپنے نام کرلی

259

اسلام آباد، 15 جنوری (اے پی پی): نیشنل انڈر۔18سنوکر چیمپیئن شپ کے فائنل میچ میں  راولپنڈی کے مدثر شیخ  نے  اپ سیٹ کامیابی حاصل کرتے ہوئے  سابق جونیئر ورلڈ چیمپئن نسیم اختر کوشکست دے  دی ۔

پاکستان سپورٹس کمپلیکس  میں کھیلے گئے فائنل میں مدثر نے سنسنی خیز فائنل 4-5فریم سے جیتا۔قومی انڈر۔18کا چیمپئین ہونے کیساتھ مدثر شیخ نے  انڈر۔18ورلڈ جونیئر چیمپپئن شپ کیلئے بھی کوالیفائی کر لیا ہے۔

انڈر۔18ورلڈ جونیئر چیمپپئن شپ رواں سال جولائی میں چین میں کھیلی جائے گی۔

اے پی پی/ احسن/حامد

سورس، وی این ایس اسلام آباد