نوجوانوں کے لیے قائداعظم لیڈر شپ کی بہترین مثال ہیں: صدر مملکت

244

اسلام آباد، 29 جنوری (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ اہل لیڈر شپ ہی ملک کے وسائل کا صحیح استعمال کر کے ملک کو مزید ترقی یافتہ بنا سکتی ہے، لیڈر کے لئے ضروری ہے کہ وہ لوگوں کو ساتھ لے کر چلے، نوجوانوں کے لیے قائداعظم لیڈر شپ کی بہترین مثال ہیں۔

سندھ مدرسہ السلام یونیورسٹی کراچی کے نیشنل لیڈر شپ پروگرام کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ سندھ مدرسہ السلام ایک معروف تاریخی ادارہ ہے، اس ادارے کو قائداعظم کی مادر علمی ہونے کا اعزاز حاصل ہےاورقائداعظم کو اس ادارے سے خاص نسبت تھی۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے قائداعظم لیڈر شپ کی بہترین مثال ہیں ،ان کے رہنما اصولوں کو اپنا کر مستقبل کے معمار ملک کو مزید ترقی کی منزلوں سے ہمکنار کر سکتے ہیں، لیڈر کے لئے ضروری ہے کہ وہ لوگوں کو ساتھ لے کر چلے۔

اے پی پی/حمزہ /رضوان

سورس: وی این ایس اسلام آباد