وزارت تعلیم جلد ہی ملک بھر میں خواندگی کی مہم شروع کرے گی: شفقت محمود

270

اسلام آباد ، 7 جنوری ( اے پی پی): وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ وزارت تعلیم جلد ہی ملک بھر میں خواندگی کی مہم شروع کرے گی جس کا  مقصد4 سالوں میں شرح خواندگی میں خاطر خواہ اضافہ کرنا ہے۔

 ملک میں خواندگی سے متعلق اجلاس کی صدرات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک بھر میں تعلیمی ایمرجنسی  پر غور کررہے ہیں،قومی خواندگی مہم کے تحت بہت بڑی مہم چلائی جائے گی جس میں ہر ضلع میں تقریباً 5000خواندگی اور ہنرمندی کے مراکز قائم کیے جائیں جبکہ قومی سطح پر نیشنل لٹریسی کو آرڈینیشن سینٹر قائم کیاجائے گا۔

اجلاس میں  خواندگی مہم اور اس کے مختلف پہلوں پر بھی بہث ہوئی۔

اے پی پی/ سعدیہ کمال/ حامد

سورس: وی این ایس اسلام آباد