پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ، 100 انڈیکس میں 1014.91 پوائنٹس کا اضافہ

264

اسلام آباد ، جنوری 07(اے پی پی): پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو کاروبار میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا اور سرمایہ کار متحرک نظر آئے جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس میں 1014.91 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 38562.40 پوائنٹس پر بند ہوا۔

بازار حصص میں آج سال نو کے دوسرے ہفتے کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس 37 ہزار 547پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا تھا ابتدا میں ہی 100 انڈیکس میں 400 سے زائد پوائنٹس تک کا اضافہ ہو اجس کے بعد مارکیٹ 37 ہزار 948 پوائنٹس پر پہنچ گئی تھی ۔ مارکیٹ میں مثبت رجحان کو دیکھتے ہوئے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوا اور اسی کے باعث آج کاروبار کے اختتام تک مارکیٹ مثبت زون میں ہی ٹریڈ کرتی رہی اور کاروبار کے اختتام پر بھی انڈیکس 1014.91 کے اضافے پر بند ہوا۔

آج کے ایس ای 30 انڈیکس 614.66  پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 18209.23 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 529.08 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 28529.12 پوائنٹس پر بند ہوا۔

آج مجموعی طور پر 345 کمپنیوں کا روبار ہوا جس میں سے 233کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ، 90میں کمی اور22 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

مارکیٹ میں آج 15 کروڑ 71 لاکھ سے زائد شیئرزکا کاروبار 7,019,798,052.90 روپے میں ہوا جبکہ مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 78کھرب 21 ارب 07 کروڑسے زائد رہا جبکہ کاروبار کے لحاظ سے کے الیکٹرک ، ٹی آر جی اور لوٹے کیمیکل سرفہرست رہے۔

 

اے پی پی / سعید /حامد

سورس:وی این ایس اسلام آباد