19ویں ایشین جونئیر اسکواش چیمپئین شپ‏ میں پاکستان نے پول میچز میں بھارت کو 1-2 سے شکست دے دی

290

اسلام آباد، 17جنوری (اے پی پی): 19ویں ایشین جونیئر ٹیم چیمپین شپ میں پاکستان نے مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کر لی، پاکستان نےروایتی حریف بھارت کوپول میچ میں 1-2 سے شکست دے دی۔

تھائی لینڈ میں جاری 19ویں ایشین جونئیر اسکواش ٹیم چیمپئین شپ‏ میں پاکستان اوربھارت کے درمیان سخت اور دلچسپ مقابلہ ہوا۔ ‏پہلے میچ میں پاکستان کےعباس زیب بھارتی پلیئر خلاگ کیخلاف 2-3 سے کامیاب ہوئے، جبکہ ‏دوسرے میچ میں فرحان ہاشمی کو توشہنت شاہانی کے ہاتھوں 2-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

‏تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں پاکستان کے لئے اس وقت پریشان کن بنا جب  پاکستان کے حارث قاسم کوانجری کا سامنا کرنا پڑا لیکن ‏انجری کےباوجودحارث قاسم نے میچ میں بھارتی کھلاڑی کیخلاف بھر پورمزاحمت مظاہرہ کیا اور ‏فیصلہ کن میچ میں حارث قاسم 2-3 گیم سے فتح یاب ہوئے۔

چیمپئن شپ میں اس سے قبل بھی پاکستان نے چائنیز تائیپے کو 0-3 سے شکست دی تھی جبکہ سری لنکا اور کوریا کے خلاف بھی ٹیم ایونٹ میں فتح پائی۔ پول اے میں پاکستان 8 پوانٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔

 سینئر وائس پریذیڈنٹ شاہد علوی اور سیکرٹری پی ایس ایف طاہر سلطان کی ٹیم فتح پر مبارکباد دی۔

اے پی پی/ احسن/رضوان

وی این ایس اسلام آباد