اسلام آباد، 24 جنوری (اے پی پی): پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو بھی کاروبار میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور ہنڈرڈ انڈیکس میں 231.31 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 40,289.16 پوائنٹس پر بند ہوا۔
بازار حصص میں آج کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس 40 ہزار0557پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا تھا ابتدا میں ہی انڈیکس میں 534 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 40 ہزار 592 پر چلا گیا. مثبت رجحان اور مارکیٹ میں تیزی کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا اور وہ متحرک نظر آئے جس کے باعث مارکیٹ مثبت زون میں ہی ٹریڈ کرتی رہی۔ اس کے بعد ایک وقت میں انڈیکس 317 پوائنٹس تک کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 40375 پوائنٹس پر چلا گیا ۔ دوسرے سیشن میں بھی مثبت رجحان جاری رہا اور انڈیکس میں 375 پوائنٹس تک کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 40 ہزار 433 پوائنٹس پر چلا گیا۔ کاروبار کے اختتام تک مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ جاری رہا اور انڈیکس کا اختتام بھی231.31 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ہوا۔
آج کے ایس ای 30 انڈیکس میں 114.59 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد30 انڈیکس 19,338.98 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 112.59 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 29,453.93 پوائنٹس پر بند ہوا۔
مارکیٹ میں آج 24 کروڑ 55 لاکھ سے زائد شیئرزکا کاروبار 09 ارب 84 کروڑ روپے سے زائد میں ہوا جبکہ آج کاروبار کے لحاظ سے پاک انٹرنیشنل بلک ، بی او پنجاب ، پاک الیکٹرون اور پی آئی اے سرفہرست رہے۔
اے پی پی/ سعیدہ/فرح
نیوز رپو رٹ
سورس: وی این ایس اسلام آباد











