پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان، 100 انڈیکس میں 342.24 پوائنٹس کی کمی

309

اسلام آباد، 16 جنوری (اے پی پی): پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو کاروبار میں منفی رجحان دیکھنے میں آیا اور ہنڈرڈ انڈیکس میں 342.24 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس 39271.94 پوائنٹس پر بند ہوا۔

بازار حصص میں آج کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس میں مندی دیکھنے میں آئی اور کاروباری حضرات کافی محتاط رہے۔ آج کاروباری سرگرمیوں کے آغا پر ہنڈرڈ انڈیکس 39 ہزار 614پر ٹریڈ کررہا تھا تاہم کچھ ہی دیر بعد انڈیکس 209 پوائنٹس کی کمی سے 39 ہزار 404 پر چلا گیااس کے بعد بھی انڈیکس میں کچھ بہتر نظر آئی جو لمحاتی ثابت ہوئی اور انڈیکس میں مزیدکمی دیکھنے میں آئی اور پہلے 311 اور کچھ دیر بعد 373 پوائنٹس تک کی کمی سے انڈیکس 39 ہزار 240 پوائنٹس پر چلا گیا۔ دوسرے سیشن میں بھی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال نہ ہو سکا ااور مجموعی طور پر انڈیکس منفی زون میں ہی ٹریڈ کرتا رہا۔

آج کے ایس ای 30 انڈیکس میں 204.95  پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس 18,764.50 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 187.55 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ28,819.17 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں آج 09 کروڑ27 لاکھ سے زائد شیئرزکا کاروبار 04ارب 58کروڑ روپے سے زائد میں ہوا جبکہ کاروبار کے لحاظ سے کے الیکٹرک، بی او پنجاب اور پاک الیکٹرون سرفہرست رہے۔

اے پی پی/ سعیدہ/فرح

وی این ایس اسلام آباد

نیوز رپو رٹ