پاکستان میں ہر سطح پر بے پناہ قابلیت موجود ہے،صرف اس کو ابھار کر سامنے لانے کی ضرورت ہے: خالد مقبول صدیقی

289

اسلام آباد، 30 جنوری (اے پی پی): وفاقی وزیر برائے انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ جو قومیں کھیلوں کے میدانوں کو آباد رکھیں ، عالمی سطح  پر روشناسی و عزت انکا مقدر بن جاتی ہی۔

 پاکستان سپورٹس بورڈ میں 16 ویں نیشنل ٹیلی کام آل پاکستان انٹر ریجنل بیڈمنٹن چیمپئن کی اختتامی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر سطح پر بے پناہ  ٹیلنٹ موجود ہے، صرف  اس کو ابھار کر سامنے لانے کی ضرورت ہے اگر ٹیلنٹ کو سامنے لایا جائے تو ملک کا نام ہر سطح پر روشن کیا جا سکتا ہے۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ  براڈبینڈ اور کلاوڈ کے توسیع پر کام تیزی سے جاری ہے، پاکستان میں 5 جی ٹیکنالوجی لانے پر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ڈیجیٹل کرنا ہمارا خواب ہے اس مد میں پاکستانیوں کو عالمی معیار کی تعلیم دینا اور عالمی معیار کے مطابق کھڑا کرنے  پر کام کر رہے ہیں۔ طلباء کو  ڈیجیٹل اور شارٹ کورسرز کروانے پر منصوبہ بندی جاری ہے۔

 

اے پی پی/ احسن/فاروق

وی این ایس ،اسلام آباد