کراچی میں ویمنز انڈر 19 سکلز اینڈ فٹنس کیمپ کے دوسرے مرحلے کا باقاعدہ آغاز

4

کراچی، 04 جون ( اے پی پی): کراچی میں ویمنز انڈر 19 سکلز اینڈ فٹنس کیمپ کے دوسرے مرحلے کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے، جس میں ملک بھر سے منتخب کردہ 20 کھلاڑی حصہ لے رہی ہیں۔ کیمپ کے پہلے روز کوچز نے کھلاڑیوں کی فیلڈنگ، بیٹنگ اور بولنگ سکلز کو بہتر بنانے کے لیے خصوصی سیشنز منعقد کیے اور ان کی تکنیکی خامیوں کو دور کیا، جبکہ یہ تربیتی کیمپ 17 جون کو اختتام پذیر ہوگا۔