پی ٹی وی کے ذریعے پارلیمنٹ کی نشریات کو مزید بہتر بنانے کیلئے تمام تر وسائل کو بروے کار لایا جائے گا: فواد چوہدی

260

اسلام آباد، 18 جنوری (اے پی پی): وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدی نے کہا ہے کہ پی ٹی وی کے ذریعے پارلیمنٹ کی نشریات کو مزید بہتر بنانے کیلئے تمام تر وسائل کو بروے کار لایا جائے گا۔

پارلیمنٹ ہاوس میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدی نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی ۔

 ملاقات میں قانون سازی، پارلیمنٹ کی بالا دستی اورصحافت کی آزادی اظہاررائے سمیت دیگر اہم امور زیر غور آئے۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر  نے کہا کہ موجودہ حکومت صحافت کی آزادی پرمکمل یقین رکھتی ہے۔ پارلیمنٹ کی کاروائی کی نشریات کو مزید بہتر بنایا جائے، عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے والے ارکان کی پارلیمنٹ میں کارکردگی کو جاننا عوام کا بنیادی حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی کی نشریات کو اخلاقی اقدار کے عین مطابق ہونا چاہیے تاکہ اس کی نشریات سے آنے والی نسلوں کی کردار سازی ہوسکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی وی فیملی چینل پر نشریات معاشرتی اقدار کے مطابق بنانے کے لیے مزید بہتر ی کی گنجائش موجود ہے۔

اے پی پی/ ناہید/فرح

وی این ایس اسلام آباد