گلگت بلتستان کی عوام کو معاشی اور سیاسی طور پر مضبوط کرنا  ،آئینی اور انتظامی لحاظ سے بااختیار بنانا  پاکستان تحریک انصاف کی  اولین ترجیح ہے: وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین

241

 

اسلام آباد، 23 جنوری (اے پی پی): وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی عوام کو معاشی اور سیاسی طور پر مضبوط کرنا پاکستان تحریک انصاف کی اولین  ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ  گلگت بلتستان کی عوام پاکستان سے محبت کرتی ہے ، ان کی خواہشات کی  روشنی میں گلگت بلتستان کو آئینی اور انتظامی لحاظ سے بااختیار بنائیں گے۔

گلگت بلتستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمد شفیع سے  ملاقات کے دوران وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ قانونی فریم ورک کے تحت گلگت بلتستان کو آئینی و انتظامی حقوق کی فراہمی، یقینی بنائی جا رہی ہے۔

قاعد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے گلگت بلتستان میں مختلف منصوبوں کے لئے فنڈز غیر شفاف اور بدعنوانی کی بنیاد پر تقسیم کئے۔ انہوں نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت گلگت بلتستان کے عوام کو ان کے جائز حقوق دلانے کے لئے عملی اقدمات کرے گی۔

اے پی پی/ناہید/قراۃالعین

وی این ایس، اسلام آباد