اپوزیشن فضول شور کی بجائے ایوان میں بھارتی دھمکیوں پر بات کرے:مراد سعید

266

اسلام آباد،   22 فروری (اے پی پی): وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا  ہے کہ اپوزیشن ایوان میں فضول شور مچانے کی بجائے   بھارت کی  دھمکیوں سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بات کرتی  تاکہ  بھارت کو پیغام جاتا کہ ہم ایک متحد قوم ہیں

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے مراد سعید  کا کہنا تھا کہ آج سعودیہ عرب سے پاکستانی قیدی واپس آ رہے ہیں یہ سب وزیر اعظم کی کوششوں سے ممکن ہوا۔ اپوزیشن کے مطالبے پر کہ گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لیا جائے پر بات کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ گیس کمپنیوں کا ڈیڑھ ارب خسارہ آپ کا دیا ہوا ہےاوربجلی کمپنیوں کا بارہ سو ارب کا خسارہ پہلی حکومتوں کا چھوڑا ہوا ہے۔  انہوں نے اپوزیشن کو احتساب کے حوالے سے اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ تو آپ عدالتوں میں جائیں اور اپنا مسئلہ وہاں بیان کریں۔

اے پی پی /صائمہ/فرح

سورس: وی این ایس اسلام آباد