مظفر آباد /اسلام آباد ، 5 فروری (اے پی پی): صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پر منگل کی صبح آزاد کشمیرکے دارالحکومت مظفرآباد پہنچے ۔ صدر مملکت کی آمد کے موقع پر ان کا استقبال وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کیا۔ مظفر آباد آمد پر صدر ڈاکٹر عارف علوی کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منعقدہ خصوصی تقریب میں شرکت کریں گے جبکہ وہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے بھی خطاب کریں گے۔
اے پی پی / احسن/حامد
وی این ایس، اسلام آباد